skip to Main Content

یہ تو آدمی ہیں

فقیر سید وحید الدین کے ایک عزیز کو کتے پالنے کا شوق تھا، ایک بار فقیر صاحب اپنے عزیز کی کار میں بیٹھ کر علامہ اقبال سے ملنے آئے اور کتے کار میں رکھ کر علامہ کی خدمت میں جا بیٹھے۔ تھوڑی دیر بعد علامہ کی بیٹی منیرہ بھاگی ہوئی آئی اور کہنے لگی: ’’ابا جان! کار میں کتے آئے ہیں۔‘‘

علامہ فقیر صاحب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بولے: ’’نہیں بیٹا، یہ تو آدمی ہیں۔‘‘

Facebook Comments
error: Content is protected !!
Back To Top