skip to Main Content
ونسٹن چرچل

ونسٹن چرچل

چرچل 30 نومبر 1874 نوبلین ہیم پیلس میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد لارڈ رنڈولف چرچل اور ان کی والدہ ایک امریکن خاتون جینی جیروم تھیں جو نیویارک کی رہنے والی تھیں۔ چرچل نے ہیر اور سینڈھرسٹ میں تعلیم پائی۔ 1895 میں برطانوی فوج میں ملازم ہوئے۔ اسی سال ہسپانوی فوج کے ساتھ کیوبا میں خدمت انجام دی۔ اس کے بعد ہندوستان اور جنوبی افریقا میں متعین رہے۔ بوئروں کی جنگ میں گرفتار ہوئے اور بڑی جرات کے ساتھ وہاں سے بچ نکلے۔
جنگ کے پہلے تاریک دور میں صرف چرچل ہی کی تقریروں نے انگلستان کو قائم اور زندہ رکھا اور آخر میں فتح کا تاج پہنایا۔
1945کے وسط میں لیبر پارٹی برسر اقتدار آگئی چرچل پھر مخالف پارٹی کے لیڈر بن گئے اور تصنیف و تالیف کا کام شروع کردیا۔ جنگ کے بعد کے چند سال انگلستان کے لیے بے حد مشکلات کے تھے۔1924 میں انتقال ہوا۔ لاکھوں انسان مانتے ہیں کہ مسٹر چرچل ان تمام خوبیوں کے پیکر تھے جو انگریز قوم کی خصوصیات ہیں۔ انتہائی جرات و دلیری جو شکست ماننے کو تیار نہیں ہوتی، پرزور ہمت اور توانائی، دلآویزی تقریر، فراست و دیانت، عملی کاموں اور فنون میں بے انتہا شغف۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!
Back To Top