skip to Main Content

نہیں ہے نا امید اقبال اپنی کشت ویراں سے

نہیں ہے نا امید اقبال اپنی کشت ویراں سے
ذرا نم ہو تو یہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی!

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اگر زمین زرخیز ہو اور اس پر فصل اگانے کے لیے محنت نہ کی جاے تو وہ بنجر ہو جاتی ہے۔ اس کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ وہ زمین فصل اگانے کے قابل نہیں ہے ۔ اگر کسان تھوڑی محنت کر کے اپنے کھیت کو سینچے اور فصل کی آبیاری کرے تو بہت عمدہ فصل پک کر تیار ہو سکتی ہے۔ علامہ اقبال مسلمان قوم کو یہی پیغام دے رہے ہیں کہ بظاہر بنجر زمین کی طرح مسلمانوں کی حالت بھی اچھی نہیں لیکن قوم کو مایوس نہ ہونا چاہیے کیوں کہ یہ قوم زمین کی طرح زرخیز ہے۔یعنی اس قوم میں قابلیت کے جوہر موجود ہیں ۔ بس حالات ذرا اچھے ہو جائیں اور اس نسل کی آبیاری کا کام ہوجاے تو یہ قوم ترقی کے درجے پر پہنچ جاے گی اور ایسی فصل تیار ہوگی جس سے پورا کھیت لہلہانے لگے گا ۔ 
ساتھیو! تعلیم کے ذریعے اپنی صلاحیت کو ابھاریے اور اپنے ملک کی اس زرخیز زمین کو ہری بھری فصل سے بھر دیں۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!
Back To Top