skip to Main Content
مسجد وزیر خان

مسجد وزیر خان

مسجد وزیر خان پاکستان کے شہر لاہور میں واقع ہے۔ اس مسجد کو لاہور کے رخسار پر تل کہا جاتا ہے۔ مسجد وزیر خان شہر لاہور میں دہلی دروازہ، چوک رنگ محل اور موچی دروازہ سے تقریباً ایک فرلانگ کی دوری پر واقع ہے۔ مسجد کی بیرونی جانب ایک وسیع سراے ہے جسے چوک وزیر خان کہا جاتا ہے۔ چوک کے تین محرابی دروازے ہیں۔ اول مشرقی جانب چٹا دروازہ، دوم شمالی جانب راجہ دینا ناتھ کی حویلی سے منسلک دروازہ، سوم شمالی زینے کا نزدیکی دروازہ۔ مسجد وزیر خان کی وجہ شہرت اس کی سجاوٹ ہے جو مختلف رنگ کی ٹائلوں سے کی گئی ہے۔ مسجد وزیر خان کی تعمیر مغل بادشاہ شاہ جہاں کے دور حکومت میں شروع کی گئی۔ مسجد کی تعمیر کا کام سات سال کے عرصے میں مکمل ہوگیا تھا۔ 
اس مسجد کو چنیوٹ کے شہری حکیم شیخ علم الدین نے تعمیر کروایا جو بادشاہ شاہ جہاں کے دربار میں حکیم تھا اور لاہور کا وزیر بھی تھا۔ وزیر ہونے کی وجہ سے حکیم شیخ علم الدین کو وزیر خان کے نام سے جانا جاتا تھا اور اسی وجہ سے اس مسجد کا نام مسجد وزیر خان رکھا گیا۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!
Back To Top