skip to Main Content

فضائل قرآن

سوال:قرآن مجید کی وہ کون سی سورت ہے جس کودس بار پڑھنے سے اللہ تعالٰی جنت میں ایک گھر تعمیر فرماتا ہے؟
جواب:وہ سورت اخلاص ہے۔

 

سوال: قرآن مجید کی وہ کون سی سورت ہے جس کو پڑھنے سے شیطان بھاگتا ہے؟
جواب: سورۃ البقرہ۔

 

سوال:قرآن مجید کی وہ کون سی سورت ہے جو عذاب قبر سے نجات دلانے والی ہے؟
جواب:وہ سورت سورہ ملک ہے ۔

 

سوال: وہ کون سی سورت ہے جس کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ جمعہ کے دن اس کو پڑھنے سے دو جمعوں تک اللہ تعالٰی اس کے لئے نور کو روشن کر دے گا؟

جواب:وہ سورت سوہ کہف ہے۔

 

سوال:نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر اترنے والی وہ کون سی سورت ہے جس کو ستر ہزار فرشتے لے کر آئے تھے؟
جواب:سورہ انعام۔

 

سوال:قرآن مجید کی وہ دو سورتیں کون سی ہیں جن کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ ان کے مثل کبھی نہیں دیکھی گئیں؟
جواب:وہ دو سورتیں سورۃ الفلق اور سورۃ الناس ہیں۔

 

سوال: قرآن مجید کی وہ کونسی سورت ہے جس کے بارے میں ہے کہ نبی کریم کے دو صحابہ جب بھی آپس میں ملتے تو اس وقت تک باہم جدا نہیں ہوتے تھے جب تک کہ وہ ایک دوسرے کو سورت سنا نہ دیتے تھے؟
جواب:وہ سورت سورۃ العصر ہے۔

 

سوال:وہ کون سی سورت ہےجسے سیکھنے کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےعورتوں کو اس لئے ترغیب دی کہ وہ سورت عفت و پاکدامنی اور پردے کے احکام پر مشتمل ہے؟
جواب: وہ سورت سورۃ النور ہے۔

 

سوال:وہ کونسی سورت ہے جس کی ابتدائی دس آیتیں پڑھنے سے انسان فتنہ دجال سے محفوظ رہ سکتا ہے؟
جواب:سورۃ الکہف۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!
Back To Top