skip to Main Content
جارج واشنگٹن

جارج واشنگٹن

امریکا کے سب لوگ جارج واشنگٹن کو بہت بڑا سپاہی اور بہت بڑا مدبر مانتے ہیں۔ 1732 میں پیدا ہوا۔ وہ آغاز ہی سے تحریک آزادی کا حامی تھا، چنانچہ جنگ آزادی شروع ہونے کے بعد جلد ہی نو آبادیوں کی فوج کا کماندار مقرر ہوگیا۔ اس کے بعد ٹرینٹن اور پرنسٹن کے مقامات پر فتوحات ہوئیں۔ نیو یارک، مون متھ کے مقامات پر شکستیں ہوئیں۔ کانگریس کے ساتھ جھگڑے ہوئے، اس کی فوج میں خوراک اور روپے کی قلت ہوگئی، ماتحت افسروں نے غداری کی اور عام لوگ ایک طویل جنگ سے تنگ آگئے، اس تمام واقعات نے واشنگٹن کے عزم کو زیادہ پختہ کردیا۔ آخر فرانسیسیوں کی مدد اور اپنی بے نظیر فوجی ہنرمندی کی وجہ سے اکتوبر 1781 میں اس نے یارک ٹائون میں کارنوالس سے ہتھیار رکھوالیے۔اپریل 1790میں وہ امریکا کا صدر منتخب ہوا اور دوسری دفعہ پھر قوم نے اسی کو چنا اور وہ ملک بھر میں اعلیٰ درجے کا سیاسی مدبر تسلیم کیا گیا۔
دو سال بعد دسمبر1799 میں واشنگٹن کا انتقال ہوگیا۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!
Back To Top