skip to Main Content

بچہ اور علامہ

علامہ اقبالؒ بچوں کو کھلانا بہت پسند کرتے تھے۔ گھنٹوں چھوٹے بچوں کو گود لیے رہتے ۔ ایک روز شیخ عطا محمد کے منجھلے صاحب زادے کو اسی طرح کھلا رہے تھے کہ انہوں نے میز پر سے چاقو اٹھا لیا اور اس سے کھیلنا چاہا۔ علامہ اقبالؒ نے اس ڈر سے کہ بچہ زخمی نہ ہو جائے ، چاقو بچے کے ہاتھ سے لے لیا۔ جس پر وہ احتجاجاََ رونے لگے اور لاکھ بہلانے سے بھی چپ نہ ہوئے ۔اس واقعہ سے متاثر ہو کر آپ نے ایک نظم ’’ طفل شیر خوار‘‘ کہی جوبانگ درا میں شامل ہے۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!
Back To Top