skip to Main Content

بدل کے بھیس پھر آتے ہیں ہر زمانے میں

بدل کے بھیس پھر آتے ہیں ہر زمانے میں
اگرچہ پیر ہے آدم، جواں ہیں لات و منات

…………….

احمد کو آج اسکول کا بہت زیادہ کام ملا تھا۔ اسکول سے آکر کھانا کھایا اور آرام کرنے کے بعدکام میں لگ گیا۔ اس دوران مغرب او ر عشاء کی نماز کا وقت بھی گزر گیا۔ احمد کی امی نے دو ایک بارنماز ادا کرنے کا کہا بھی لیکن احمد نے کہا کہ کام مکمل کرنے کے بعد نماز ادا کروں گا۔ وقت گزرنے کا پتا ہی نہ چلا۔ احمد نے کام مکمل کیا۔ اپنا بستہ سمیٹا۔ رات بہت ہو چکی تھی۔ اس لیے جلد ہی سوگیا۔نماز کہاں گئی؟شروع سے لیکر آج تک انسان کسی نہ کسی وجہ سے اپنے رب کی طرف سے غافل ہو جاتا ہے اور بھول بیٹھتا ہے۔ کبھی اسکول کا کام، کبھی گھر کا کام اور کبھی کھیل کود۔۔۔ انسان کو رب سے دور کر دیتے ہیں اور کمزور انسان ان دنیاوی لیکن بظاہر مضبوط اور طاقتور کاموں اور چیزوں کے پیچھے پڑ کر اپنے رب کو بھول بیٹھتا ہے۔ پس عقل مند وہ ہے جو نہ تو دنیا سے منھ موڑے اور نہ رب سے غافل ہو بلکہ متوازن زندگی گزارنے کے اصولوں پر کار بند رہتے ہوئے دنیا و آخرت میں سرخروئی کا سامان کرے۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!
Back To Top