skip to Main Content
ایشیا کی پہلی مسجد ۔۔۔ چیرامان مسجد

ایشیا کی پہلی مسجد ۔۔۔ چیرامان مسجد

یہ مسجد ہندوستان کی پہلی مسجد ہے جو ۶ھ (۶۲۹ء) یعنی حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں تعمیر ہوئی۔ دنیا کی تیسری مسجد بھی یہی ہے۔ یہ مسجد بھارت کی ریاست’’ کیرالا‘‘ کے مقام’’ کوڈنگلور‘‘ میں واقع ہے۔ چیرامان جامع مسجد ایشیاء کی پہلی جامع مسجد ہے۔ ایشیاء میں پہلی نمازِ جمعہ یہیں ادا کی گئی۔ حضرت مالک بن دینار نے اس کی تعمیر کی تھی۔ اْس زمانے کے کیرالائی فنِ تعمیر پر یہ مسجد بنائی گئی۔ چیرا سلطنت کا آخری راجہ ’’چیرامن پیرومال‘‘ واقعہ ’’شق القمر‘‘ (جب چاند دوٹکڑے ہوا) سے متاثر ہو کر مشرف بہ اسلام ہو کر مکہ چلا گیا اور پھر ہندوستان واپسی پر راستے میں بیماری کے باعث فوت ہوگیا۔ اسی کی وصیت پرمالک بن دینار نے اس مسجد کی تعمیر کی۔ ’’چیرامن پیرومال‘‘ کی مناسبت سے اس مسجد کا نام چیرامن مسجد پڑا۔ قدیم کیرالائی فنِ تعمیر پر یہ مسجد تعمیر کی گئی۔ گیارہویں صدی میں مسجد کی تعمیرنو کی گئی۔ اس مسجد کی خاص بات یہ ہے کہ جو دیا اس کے بننے کے بعد روشن کیا گیا وہ آج تک ایک دن کے لیے بھی نہیں بجھا۔ اس کے لیے تیل نہ صرف مسلمان بلکہ ہندو بھی محبت و عقیدت سے فراہم کرتے ہیں۔ ہندؤں کے نزدیک دیے کا روشن رہنا اور اس کے لیے تیل فراہم کرنا نیک شگون ہے۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!
Back To Top