skip to Main Content
ابن خلدون

ابن خلدون

یہ وہ بلند پایہ عالم ہے، جس نے سب سے پہلے تاریخ کے فلسفے کی بنیاد ڈالی، جزوی واقعات سے نتائج کلیہ نکالے، قوموں کے عروج و زوال کے اسباب پر بحث کی اور آئندہ مورخین کو تاریخ کے صحیح استعمال کا طریقہ بتایا۔
ابن خلدون کا خاندان پہلے عرب سے آکر اندلس میں آباد ہوا، پھر وہاں سے تیونس میں آگیا اور وہیں 732 ھ میں ابن خلدون پیدا ہوا۔ اس نے چھوٹی ہی عمر میں قرآن، حدیث، فقہ، فلسفہ، منطق، ادب اور تاریخ میں کمال پیدا کرلیا۔ اس کے علم و فضل کی بہت شہرت ہوئی۔
اس نے اپنی تاریخ اور اس کا مقدمہ لکلھنا شروع کیا۔ یہ مقدمہ یورپ کی کئی زبانوں میں ترجمہ ہوچکا ہے اور اہل علم اس کو دنیا کی چند بڑی بڑی کتابوں میں شمار کرتے ہیں۔
چار برس تیونس میں رہ کر ابن خلدون اسکندریہ ہوتا ہوا قاہرہ پہنچا اور مشہور اسلامی یونیورسٹی جامعہ ازہر میں علوم اسلامی کی تعلیم و تدریس میں مصروف رہا۔
789 ھ میں اس نے حجاز جا کر حج کیا اور واپس قاہرہ میں آکر اپنی عظیم الشان تصنیف تاریخ ابن خلدون مکمل کی ۔ اندلس اور تیونس کے لوگوں کو اس پر بے حد فخر تھا اور وہ چاہتے تھے کہ ابن خلدون اپنے وطن میں آکر رہے۔ لیکن مصرکی خاک ایسی دامن گیر ہوئی کہ آخر 808 ھ میں وہیں انتقال کیا۔

Facebook Comments
error: Content is protected !!
Back To Top